گیارہویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ  اور برطانوی وزیر خزانہ ریچل  ریوز نے 11 ویں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی  جس کے 69  نتائج  برآمد ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈائیلاگ میں  فریقین نے ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی اور  قواعد  کی بنیاد پر قائم کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے  اور “ڈکپلنگ” کی مخالفت  کا اظہار کیا۔

فریقین نے صنعت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر متعدد اتفاق رائے  طے کیے اوراس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صنعتی تعاون  کے لئے  جلد از جلد چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی اور  سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ کمیٹی کے ڈائیلاگ کا  انعقاد  کیا جائے اور  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے  تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ فریقین نے مالیاتی پالیسی اور مالیاتی نگرانی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا اور مالیاتی منڈیوں کے دو طرفہ کھلے پن اور باہمی رابطے پر متعدد ٹھوس  نتائج حاصل کیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین برطانیہ

پڑھیں:

  پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-06-9

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے لندن میں متعین روسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق بدھ کے روز پولینڈ میں ناٹو کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی ڈرون نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پولینڈ نے اسے مار گرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونیوالے معاہدے سے پہلے سے ہی آگاہ تھے، بھارتی وزارت خارجہ
  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ جارح کے خلاف ایک ساتھ صف آرا رہیں گے: سعودی وزیر دفاع
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • چینی حکام ، سرمایہکاروں سے ملاقاتیں ، مسائل تعاون کے جزبے سے بے حل کیے جائیں گے : صدر 
  •   پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب