بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)فٹنس ٹرینر اور بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔
ساحل خان نے انسٹاگرام پر اہلیہ میلانا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلا ع دی۔
انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔
خیال رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔
قبل ازیں ساحل خان نے 2003 میں نگار خان سے شادی کی تھی لیکن شادی کے 2سال بعد ہی جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
مزیدپڑھیں:’’یہ شادی نہیں ہوسکتی ’’، دلہن کی ماں کا جراتمندانہ اقدام، دل جیت لئے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔