سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی احسن آباد میں اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلیاں، مظاہرے

 لاہور (نامہ نگاران+ نوائے وقت) امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، بہاولپور، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے بلدیاتی قانون کو آئین و جمہوریت کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور کے مال روڑ پر مقامی حکومتوں کے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اکیس دسمبر کو جہاں پنجاب کے تمام اضلاع میں دھرنوں کا اعلان کیا وہیں جماعت اسلامی کے کارکنان کو سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں مظاہروں کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر اپنے حق کے حصول کی جد و جہد تیز کریں۔
لاہور میں اجتجاج سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری فیصل آباد میں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، گجرات میں امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، بہاولپور میں امیر جماعت پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر، سیالکوٹ میں نائب امیر پنجاب ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کیا۔ وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، گجرانولہ، شیخوپورہ، جھنگ اور دیگر اضلاع میں مظاہروں کی قیادت امرائے اضلاع نے کی۔ مال روڑ پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا جماعت اسلامی عوام کو بااختیار بنانے کے لیے جد وجہد کو تیز تر کرے گی ، اس کے لیے جہاں آئندہ دنوں میں عوامی عدالتیں لگیں گیں اور گلی، محلوں میں احتجاج جاری رہے گا وہیں عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ججز عوام کو اختیارات دیں گے اور اس قانون کے خلاف فیصلہ دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام اور انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ تاہم جمہوریت کا راگ الاپنے والے عوام کو محکوم رکھنے پر تْلے ہوئے ہیں۔ پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون میں تمام اختیارات بیوروکریسی اور صوبائی حکومت کو دے دئیے گئے ہیں۔ غیر جماعتی انتخابات کا مطلب ہے کہ الیکشن کے بعد ہارس ٹریڈنگ ہو گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ملک کے نظام پر بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ، خاندانی سیاسی پارٹیاں اور چند جاگیردار اور سرمایہ دار قابض ہیں۔ یہ ملک کی آبادی کا ایک فیصد بھی نہیں ہیں، عوام کو بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں اور اشرافیہ نے تمام مراعات حاصل کر رکھی ہیں، جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کے خلاف جد وجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ادارہ نورحق کراچی میں اجتما ع عام کی ذمے داریاں ادا کرنے والی کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہی ہیں
  • پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا: حافظ نعیم
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک ، عملی طور پر یہاں انگریزی نظام چل رہا ہے: حافظ نعیم
  • عوام نے پنجاب کے کالے نظام کو مسترد کر دیا ہے، جماعت اسلامی
  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلیاں، مظاہرے
  • اجتماع عام ملت کی بیداری کا عزم
  • کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ قباآڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • گجرات :امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں