احمد منصور: فضائی جنگی مشق ’’اسپیئرز آف وکٹری-2025‘‘ پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا،پاکستانی طیارے دیگر شریک فضائی افواج کے جدید جنگی طیاروں کے خلاف اپنی مہارت آزمائیں گے ۔
کثیر القومی فضائی جنگی مشق ”اسپیئرز آف وکٹری 2025“ میں شرکت کے لیے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ، جس میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک III جنگی طیارے اور خصوصی فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

 آئی ایس پی آر کے مطابق اس بین الاقوامی تعیناتی کے دوران، پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک بغیر کسی وقفے کے پرواز کی، جس میں دورانِ پرواز ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ انجام دی گئی۔ یہ جے ایف-17 بلاک III طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 مشق کے دوران، پی اے ایف کے پائلٹس جدید AESA ریڈار اور توسیع شدہ رینج والے بی وی آر (بیونڈ ویژول رینج) میزائل سے لیس جے ایف-17 تھنڈر طیارے اڑائیں گے۔ وہ دیگر شریک فضائی افواج کے جدید جنگی طیاروں کے خلاف اپنی مہارت آزمائیں گے۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکا کے جنگی طیارے اور جنگی معاون عناصر شریک ہیں۔

مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب

 رائل سعودی ایئر فورس اس مشق کے پانچویں مرحلے کی میزبانی کر رہی ہے، جو اتحادی ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے، فضائی جنگی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے، اور دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فضائی جنگی ایئر فورس

پڑھیں:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔

چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے  تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک دوسرے کے عدالتی نظام اور تجربات سے سیکھنے کے مواقع کی قدر کرتا ہے۔

فریقین  نے بامعنی تعاون اور جوڈیشل اکیڈمیوں کے درمیان شراکت داری کی  بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

جوڈیشل افسران کو جدید آلات اور تقابلی قانونی نقطہ نظر کے لیے مشترکہ تربیتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عدالتی عمل میں جدت لانے اور تجارتی اور مزدور عدالتوں کے قیام پر بھی بات ہوئی۔

مزید پڑھیں: قانون کی حکمرانی ہی ہمارا مقصد ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اس موقعے پر باہمی تحقیق اور بین المذاہب مکالمے پر توجہ مرکوز کرنے والے تقابلی قانونی مطالعات جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس اور سعودی سفیر ملاقات؛ پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیف جسٹس اور سعودی سفیر ملاقات، پاکستان، سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم
  • کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
  • حج 2025کیسا رہا؟ عازمین کے تجربات جاننے کے لیے ای سروے شروع
  • پی آئی اے کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور دو مزید کاروباری گروپس کی دلچسپی
  • سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا 
  • مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ فورس بنا دی، ٹیمی بروس