فیکٹ چیک: زخمی سیف علی خان کی وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے اداکارہ سیف علی خان کے چہرے اور آنکھ پر زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حال ہی میں ان پر ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد شدید زخمی ہونے کی ہیں۔
اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ بعد ازاں ممبئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت 30 سالہ بنگلادیشی باشندے محمد شریف الاسلام شہزار کے نام سے ہوئی ہے۔
ان تمام خبروں کے درمیان سیف علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے چہرے پر زخم اور سیاہ بند آنکھ واضح ہے۔ تصویر کے کیپشن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حملے میں اداکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
وائرل تصویر کو ایک تھریڈز صارف نے شیئر کیا جبکہ ایسے ہی دعوے پلیٹ فارمز ایکس اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ تصویر 2019 میں سیف علی خان کی فلم لال کپتان کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی، اور یہ زخمی کا میک اپ کیا ہوا یہ حلیہ فلم کے سین کی ڈیماند تھا۔
ریورس امیج سرچ سے وائرل تصویر چیک کرنے پر 8 اکتوبر 2019 کی ایک ایکس پوسٹ سامنے آئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا، ’’لال کپتان سے سیف علی خان کی تصاویر۔‘‘ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ تصویر فلم میں ان کے کردار کےلیے اداکار کے میک اپ کو ظاہر کرتی ہے۔
مزید کی ورڈ سرچ سے 8 اکتوبر 2019 کے دی ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی جس کا عنوان تھا ’’یہ ہے لال کپتان کے ایک شدید منظر کے بعد سیف علی خان کیسے نظر آئے‘‘۔
رپورٹ نے تصدیق کی کہ یہ تصویر 2019 کی فلم سے ہے جہاں سیف نے ایک ناگ سادھو کا کردار نبھایا تھا۔ اس تصویر میں ان کا چہرہ اور ایک آنکھ زخمی ہے۔ اس وقت بھی یہ تصویر بحث کا موضوع تھی۔ بہت سے لوگوں نے فلم میں سیف کے ڈریڈ لاک، داڑھی والے انداز اور ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ فرنچائز سے جونی ڈیپ کے آئیکونک انداز کے درمیان موازنہ کیا تھا۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ سیف علی خان پر حالیہ حملے کی خبروں کے مطابق اداکار کو ریڑھ کی ہڈی، گردن اور ہاتھ میں چھری کے زخم آئے تھے، جس کی ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ میں سرجنوں میں سے ایک ڈاکٹر نتن ڈانگے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’’انہیں چھری کے ریڑھ کی ہڈی میں پھنس جانے کی وجہ سے تھوراسک اسپائنل کورڈ میں شدید چوٹ آئی ہے۔ چھری نکالنے اور رساؤ والے اسپائنل فلوئڈ کی مرمت کےلیے سرجری کی گئی۔‘‘ رپورٹ میں سیف علی خان کے چہرے پر کسی چوٹ کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ، فیکٹ چیک میں یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ فلم ’’لال کپتان‘‘ کے مناظر میں سیف علی خان کا حلیہ اسی طرح کا تھا۔
لہٰذا، یہ دعویٰ کہ وائرل تصویر سیف علی خان پر حقیقی زندگی کے حملے کے بعد ان کی چوٹوں کو دکھاتی ہے، جھوٹا ہے۔ یہ تصویر 2019 میں ان کی فلم لال کپتان کےلیے سیف علی خان کے میک اپ کو ظاہر کررہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان کی یہ تصویر میں سیف
پڑھیں:
ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل شکوہ میں ثانیہ کا کردار ادا کرنے کی وجہ بیان کی تھی، شکوہ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل(کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کردار میں ہوں یہ اس لیے بھی مختلف ہے دوسری بات یہ کہ کہانی بہت اچھی لگی، اس میں ثانیہ کا کردار نبھا رہی ہوں، ثانیہ کا تعلق ٹوٹے ہوئے گھرانے سے ہے لیکن وہ بہت زیادہ مضبوط ہے۔