ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کی کراچی آمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فوٹو: جیو اسکرین گریب
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہوگی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دینگے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انییں سرٹیفیکیٹ دینگے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئی ٹی طلبا ذہانت کا مظاہرہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے لی
کراچی:شہر قائد میں خونی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ کسی بھی صورت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
موقع پر موجود عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں جبکہ پاپوشنگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو جلنے سے بچالیا۔
عوام نے حادثے کے ذمہ ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسے بعدازاں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے کی گئی۔
دونوں متوفین کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں جبکہ پاپوشنگر پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔