نیشنل یونیورسٹی سیکیورٹی سائیسز بل صدر کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائیسز بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،
وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا،سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی کابینہ نے منظورکی، وزیر اعظم نے پہلی سمری بھیجی جو واپس منگوالی گئی۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے مدراس رجسٹریشن بل کا حوالہ دیا، مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا ، بل ابھی پارلیمنٹ میں ہی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر نے بل واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیاہے،مشترکہ اجلاس میں اب پیش ہوگا ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ضروری تو نہیں کہ جہاں لفظ نیشنل ہو وہاں گورنمنٹ ہی ہو پرائیویٹ بھی ہو سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یونیورسٹی نے کیا کرنا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یونیورسٹی میں ایجوکیشن ہوگی سیکیورٹی سے متعلق ایجوکیشن ہوگی، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یونیورسٹی میں جو ہوگا ملک کے لیے اچھا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ چھوٹا سا مسئلہ ہے کیا ہوجائے گا، یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں، چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو اس حوالے سے بریف کرے۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ صدر کے اعتراض کو کون ہٹائے گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ جس طرح دو بل پاس ہوئے اسی طرح یہ بھی ہوسکتاہے، بل 18 جولائی کو صدر نے واپس کیا،پہلا مشترکہ اجلاس24 جنوری میں ہوا، ابھی فروری میں دوبارہ مشترکہ اجلاس ہوگا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصلہ محفوظ نے کہا کہ چیف جسٹس
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں اُن کا انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بُنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس معرکہ حق میں فتح مبین عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، جب کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے مضبوط رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
طلبہ و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسے مزید انٹرایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف