پی ٹی آئی نے مذاکرات سے بھاگ کر اچھا موقع ضائع کیا،اب وزیراعظم کی پیش کش سےفائدہ اٹھائے،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات چھوڑنے پر غیر سیاسی اور غیر جمہوری قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے، اب انہیں وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیر اعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پی ٹی آئی کو جان لینا چاہیے کہ سڑکیں،چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ اسے پہلے کسی منزل تک لے کر گئے ہیں نہ اب لے کر جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہےم پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اتنا ہی اچھا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اُس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پیشرفت کے لیے وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور معاونت کے لیے کام کرے گی۔