سازشی عناصر مایوس، آزاد کشمیر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجتے رہیں گے، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی وفاقی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب کی طرح ہیں، جو عناصر آزاد کشمیر میں افراتفری کی خواہش رکھتے تھے انہیں مایوسی ہوئی اور آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔
مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کی اور معاہدے کے حوالے سے تفصیلات سامنے رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے اور امن بحال ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک وفد بھیجا گیا تھا اور اب آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں۔
احسن اقبال نے اس پیش رفت کو پاکستان، جمہوریت اور آزاد کشمیر کے عوام کی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر دونوں کے مفادات کو مدِنظر رکھا گیا، اور جو عناصر بدامنی پھیلانا چاہتے تھے، ان کی سازشیں ناکام ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد آج آزاد کشمیر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
انہوں نے آزاد کشمیر میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن تحریکوں میں تشدد شامل ہو جائے، وہ اپنی منزل کھو بیٹھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدوں پر جلد از جلد عمل کیا جائے۔ آزاد کشمیر تحریکِ آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور توقع ہے کہ عوام آئندہ پرامن رہیں گے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت چاہتا تھا کہ آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلے، لیکن اس کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ہر ماہ دو بار میٹنگز ہوں گی تاکہ مسائل کے حل پر پیش رفت جاری رہے۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کیا اور کشمیریوں سے پاکستان کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ جب ہم مظفرآباد پہنچے تو حالات واقعی تشویشناک تھے، لیکن عوام اور ایکشن کمیٹی سے ملاقات کے بعد واضح ہو گیا کہ مسائل کا فوری حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور ہمیں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے نفرتیں جنم لیں۔ پاکستان اور کشمیر کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
انہوں نے بینظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ بہے گا، وہاں ہمارا خون گرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی بہتری کے لیے جو کچھ کر سکتا ہے کرے گا، اور کشمیریوں پر بھی یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی ایسی سرگرمی سے گریز کریں جس سے فساد پھیلے۔
انہوں نے پاکستان اور کشمیر کے تعلق کو جسم اور روح جیسا قرار دیا اور کہا کہ اس رشتے میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔
وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ معاہدے کے بعد آزاد کشمیر میں امن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایکشن کمیٹی کے مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بھی گفتگو میں کہا کہ جو عناصر آزاد کشمیر میں افراتفری دیکھنا چاہتے تھے وہ ناکام اور مایوس ہوئے، اور آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: وفاق اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان موبائل فون سروس کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات طے
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے جدا نہیں، بلکہ یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔ آزاد کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، اور 5 روز بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر حکومت افراتفری بھارت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب معاہدہ طے وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت افراتفری بھارت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب معاہدہ طے وی نیوز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان اور کشمیر وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی کے کشمیر کے انہوں نے بحال ہو تھا کہ
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔