وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں، لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی، مریم نواز نے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ کے احاطے میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا، ڈیفنس اتاشیوں اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہا، انہوں نے بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلی کی دعوت پر ڈیفنس اتاشی اور مہمانوں کو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی، غیر ملکی مہمانوں اور بچوں نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔غیر ملکی سفرا نے شاہی قلعہ کی تاریخی اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا مشاہدہ کیا اور سراہا، مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی،

عراق کے ڈیفنس اتاشی کرنل احمد نے وزیراعلی پنجاب کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی۔وزیراعلی مریم نواز پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کامران لاشاری نے شاہی قلعہ کی تاریخی اہمیت بیان کی، مہمانوں نے لاہور کے شاہی قلعہ کے تاریخی آثار قدیمہ میں دلچسپی کا اظہار کیا، وزیراعلی مریم نواز کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا۔مہمانوں میں امریکا، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب شاہی قلعہ مریم نواز کا دورہ کی دعوت

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈیفنس میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش برآمد
  • پرنس ولیم اور ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی وجہ کیا ہے؟
  • قلعہ عبداللہ، منشیات کیخلاف کارروائی میں 385 ایکڑ کی کاشت تلف
  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
  • لاہور، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کا دورہ، طالبات سے خطاب
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
  • لکسمبرگ میں نئے بادشاہ گیوم نے تخت سنبھال لیا، عوام کا استقبال
  • پنجاب کی ذمہ دار ہوں اس کے لیے فائٹ بھی کروں گی، مریم نوازشریف
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز