شام کے عبوری صدر حمایت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شام کے عبوری صدر نے کہاکہ میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ کرنے سعودی عرب پہنچے، شام کے سابق صدر اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عرب اور مغربی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شام کے عبوری صدر
پڑھیں:
پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلیے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت
لاہور:پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور ایس آئی ایف سی سے کوارڈینیشن کرے گی۔
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وار سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری اور ممبر دونوں کے طور پر نامزد کیے گئے۔
کمیٹی صوبائی سیکٹرل ان پٹس اور ترجیحی منصوبوں کی تیاری کرے گی۔ سرمایہ کاری کے لیے ’’ریڈی پروپوزلز‘‘ اور پراجیکٹ پائپ لائن تیار کی جائے گی۔
کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کیلئے صوبائی ترجیحات فائنل کرے گی۔ بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس کو فروغ دیا جائے گا۔
کمیٹی حکومت پنجاب کو اپنے فیصلوں سے آگاہ رکھے گی۔ کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ ’’ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز‘‘ سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔