مشیر ربانی فائیو اے سائیڈ ہاکی:دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز لائنزنے مزیدمیچز جیت لئے،گلیڈی ایٹرز نے بھی فتح حاصل کر لی،سلطانز اور اسپارٹنز کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا،بلاول نے دو ہیٹ ٹرکس اسکور کیں۔دوسرے روز کے میچوں کے مہمان خصوصی سی ای او دیا انٹر ایکٹو سید ناصح تھے جنہوں نے گراس روٹ لیول سے ہاکی کو بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی، عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا بھی موجود تھے۔کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں لائنز نے سلطانز کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے بلاول نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول اسکور کئے جبکہ ابراہیم نے بھی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین گول داغ ڈالے ۔ سلطانز کی جانب سے عائشہ اور ایان نے گول کئے۔دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے ڈولفنز کو 4-2سے زیر کیا،فاتح ٹیم کے مبشر نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین گول اسکور کئے جبکہ فضدق نے ایک گول کیا،ڈولفنز کی جانب سے نمرہ اور عمر نے گول کئے۔تیسرے میچ میں سلطانز اور اسپارٹنز کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔چوتھے میچ میں لائنز نے گلیڈی ایٹرز کو 5-4سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی،بلاول نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے چار گول اسکور کئے جبکہ ایک گول ابراہیم نے بنایا،گلیڈی ایٹرز کے لئے مبشر اور فضدق گول اسکورر تھے جنہوں نے دو دو گول اسکور کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلیڈی ایٹرز میچ میں ہیٹ ٹرک
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔