بھارتی مسلم رکشا ڈرائیور کی بیٹی عالمی کیرم چیمپئن بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
CHENNAI:
بھارتی شہر چینائے کے رکشا ڈرائیورمحبوب بھائی کی 18 سالہ بیٹی خزیمہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں ہوئے کیرم ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر لیڈیز عالمی چیمپئن بن گئی۔
محبوب کو کیرم کھیلنا اتنا پسند ہے کہ گھر میں کوچنگ سینٹر بنا لیا اور پھر ان کی بیٹی خزیمہ نے محنت ولگن سے عالمی کپ جیت کر اپنے غریب گھرانے کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔
معمولی آمدن کی وجہ سے محبوب بھائی بہ مشکل کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ خزیمہ وزیر اعلی تامل ناڈو ایم کے سٹالن کے عطیہ کردہ 15 لاکھ روپے پا کر امریکا جا پائی ورنہ پہلے ویزہ دو بار ریجکٹ ہوا تھا۔
خزیمہ نے شاندار کھیل دکھایا تو ریاستی حکومت نے اسے ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا ہے۔ خزیمہ کی خواہش ہے کیرم ورلڈ کپ کے مقابلے دیگر کھیلوں کی طرح ٹی وی پر دکھائے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی تیر اندازوں نے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی
INCHEON:قومی تیر اندازوں صنوبر امین اور اریب حسین نے ایشین چیلنج آرچری چمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور اور برانز میڈلز حاصل کر لیے جو ایشیا کی سطح پر تیر اندازی میں پاکستان کے لیے اولین میڈلز ہیں۔
ورلڈآرچری ایشیا جوائنٹ ٹریننگ کے زیر اہتمام کوریا کے شہر انچیون میں منعقدہ ڈبلیو اے اے ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان کے تیر اندازو ں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی جونیئر گولڈ میڈلسٹ صنوبر امین نے ویمنز ٹیم ایونٹ میں سلور جبکہ اریب حسین صدیقی نے مینز ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔
چیمپئن شپ میں ایشیا کے 17 ممالک کے 80 سے زائد تیرانداز شریک ہوئے، قومی تیراندازوں نے چیمپین شپ کے دوران ایشین سطح پر منعقدہ مشترکہ ٹریننگ کیمپ میں بھی شرکت کی۔