دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے 7,671 جواب دہندگان کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں حیران کن ہیں۔ سروے میں 86.8فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں گن وائلنس کا سنگین مسئلہ موجود ہے۔ 73 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں منشیات کا غلط استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے۔ 61.
اس سروے میں شامل جواب دہندگان کا تعلق مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی، یورپ، جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، اوقیانوسیہ اور افریقہ سے ہے اور ان میں سے بیشتر کی عمر 18 سے 55 سال ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔