اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہے، اسے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں، بھارت کشمیریوں کے گھروں پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک بھارت کو کٹہرے میں کیوں نہ لا سکا؟۔

مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں قید معصوم افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کشمیر بہادر ترین قوم ہے اور پوری دنیا کو انسانیت کے ناطے حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کشمیری عوام مشعال ملک ملک نے

پڑھیں:

’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باقاعدہ عملدرآمد کا آغاز، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکیم کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا

اس اسکیم کے لیے حکومت نے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، اور قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف انداز میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اسکیم کے تحت وہ افراد جن کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان اور ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہے، قرض کے اہل ہیں۔ اہل درخواست دہندگان کو 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جنہیں 7 سال کی مدت میں آسان اقساط میں واپس کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ریوالونگ فنڈ سسٹم کے ذریعے آنے والے سالوں میں بھی قرضوں کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

اسکیم کے پہلے مرحلے میں حکومت کو ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 18 ہزار 555 درخواست دہندگان اسکیم کے تمام معیار پر پورا اترے۔ قرضوں کی تقسیم تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے کی جا رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ کو صوبائی حکومت کا فلیگ شپ اور غریب دوست منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ کم آمدنی والے لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے عمران خان کے وژن کا حصہ ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی مسلسل محنت کے باعث صوبہ معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے، اور اب ہم اپنے وسائل میں اضافہ کر کے انہیں عوام پر خرچ کریں گے۔ ہر شعبے میں عوام کو سہولیات فراہم کریں گے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد مستحق گھرانوں کو سولر سسٹمز کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ’احساس اپنا گھر‘ اور ’سولر اسکیم‘ میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر لینے والوں کے لیے خوشخبری، حکومت نے نئی اسکیم لانے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہاکہ سفارشی کلچر عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد میں رکاوٹ ہے، اور ہم اس کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔ حکومت صوبے کے عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احساس اپنا گھر اسکیم بلاسود قرضے خیبرپختونخوا درخواست دہندگان صوبائی حکومت عمران خان ویژن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کشمیری رہنما اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں بنیان مرصوص ریلی کا اعلان
  • ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باقاعدہ عملدرآمد کا آغاز، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع
  • شہدائے کشمیر کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، حریت کانفرنس
  • شہدا ئے کشمیر کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، حریت کانفرنس
  • مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا: مشعال ملک 
  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکیخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان
  • مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے: مشعال ملک
  • مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
  • مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنا دیا ہے، مشعال ملک
  • مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک