مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا: مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ عاشورہ پر کرفیو ہے نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے محرم کی صداؤں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ مودی کا ظلم واضح ہے عاشورہ کے جلوسوں پر بندش اس کا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔