دہلی اقتدار، بی جے پی 27 سال بعد بھاری اکثریت سے کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے 70 میں سے 47 سے زائد نشستیں جیت کر 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.42 فیصد رہا، جو 2020 کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی اس جیت کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
دہلی کے ووٹروں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے جو صرف 23 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی، راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔ 2015 سے دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے بڑے چہرے بھی شکست کھاگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے۔ وہیں سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کو بھی جنگ پورہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، عام آدمی پارٹی کے کئی دوسرے بڑے لیڈر بھی اپنی نشستیں ہار گئے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے۔
دہلی میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 78 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ سائی ہوپ 92 اور روسٹن چیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے 173 رنز دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا، جے ڈی کیمپبیل 87 اور سائی ہوپ 66 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 212 رنز پر ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ گری جب کیمپبیل 115 رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 518/5 پر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں کیریبین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوکر 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔
بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال 175 اور کپتان شبمن گل ناقابل شکست 129 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔