کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔
کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 15.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان کراچی میں مطلع صاف
پڑھیں:
بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان، کراچی میں آج بارش کا امکان
کراچی:بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے متعلق چوتھا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔
شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا۔
سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور امکان ہے کہ دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر آج کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحل کے قریب 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ سمندری حالات خراب رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
سسٹم کے ارد گرد 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہیں جبکہ دو روز کے دوران وسطی و مغربی وسطی بحیرہ عرب میں سمندر میں تیزی اور تندی رہ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔