پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئی، صوبائی اسمبلی اگلے تین سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن رہے گی۔
پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا۔ قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔
سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا ہے۔
سی پی اے ایشیا کے آئین میں اہم ترمیم کرکے روٹیشن سسٹم کو تین سال کے بجائے تین سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔ صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول، پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور پر منظور کر لیے گئے۔
سی پی اے ایشیا ریجن میں مبصر حیثیت کے اصول بھی طے کیے گئے۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیاں مبصر کے طور پر شامل کر لی گئیں۔
سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاسوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ریجنل فنڈ سبسکرپشن اسٹرکچر کی توثیق کر دی گئی جس کے تحت قومی اسمبلیوں کے لیے 5ہزار ڈالر اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2ہزار ڈالر فیس مقرر کی گئی۔
ریجنل فنڈ سبسکرپشن کا فیصلہ بنگلا دیش کی توثیق سے مشروط ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل اور جنید افضل ساہی کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال کو بھی نااہل قرار دیا، رائے حیدر علی، انصر اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے، ان ارکان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ان کی سیٹیں خالی قرار دی گئیں۔
فیصلے کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی نشستیں خالی ہوگئیں، قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی ہے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے حکم کے تحت یہ سیٹیں خالی قرار دی ہیں۔