آئی ایم ایف وفد ججوں سے نہیں، چیف جسٹس سے ملا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ججوں سے نہیں چیف جسٹس سے ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، عدلیہ کے کچھ پروگرام ہیں جن کےلیے بین الاقوامی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں عدالتوں میں یہ ہورہا ہے اس پر ایکشن لیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پر بات کریں۔
اعظم تارڑ کو جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت پر کرپشن کے سنگین چارجز تھے جو انہوں نے خود بنائے تھے۔
شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب فریق بن جائے تو وہ وہی فیصلے کرے گا جو اس نے کیا، ایسا جانب دار، سمجھوتے والا الیکشن کمیشن کبھی نہیں دیکھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ چیف جسٹس ایم ایف
پڑھیں:
کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کی مثبت سفارشات پر حکمتِ عملی میں مزید بہتری اختیار کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ، نئی صنعتوں سے معیشت کے مثبت اشاریے دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے، نئے کاروبار کرنے میں تمام ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات اور کاروبار کو علاقائی اور عالمی سطح پر پرکشش بنانا معاشی منزل ہے۔