Nai Baat:
2025-07-23@03:33:48 GMT

قیادت کا بحران

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

قیادت کا بحران

روایت ہے کہ حضرت ابو ذر غفاری ؓ نے آپؐ سے کوئی عہدہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا، تو آپ ؐ نے انکے کاندھے پر تھپکی دیتے ہوئے فرمایا، اے ابو ذرؓ تم کمزور ہو اور یہ عہدہ عوام کی امانت ہے،، اگر ذمہ دار اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے انجام نہ دے سکے اس کو آخرت میں ندامت اٹھانا پڑے گی، مجھے تمھارے اندر جو کمزوری دکھائی دیتی ہے، میری ہدایت ہے کہ کبھی کوئی عہدہ قبول نہ کرنا، خواہ تمھیں دو افراد پر نگران ہی کیوں نہ لگایا جائے،یاد رکھو کبھی کسی یتیم کے مال کی رکھوالی کی ذمہ داری نہ لینا۔آپ ؐ کی اس نصیحت کا مقصد انکی دل آزاری نہ کرنا تھا بلکہ یہ سمجھانا تھا کہ لیڈر شپ کے لئے محض اخلاص کا فی نہیں بلکہ اہلیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
نبی ؐ مہربان نے ریاست مدینہ کے قیام میں اس فلسفہ کو بنیادی اور عملی طور پر اپنایا، امن معاہدے ، یا سفارت کاری کا میدان ہو، امت کی تربیت یا طریقہ فن تعمیر ہو، شہسواری ہو یا تجارت، انداز گفتگو ،یا عسکری مہارت،مذاکرات کا طریقہ یا افراد کو منظم کرنا ہو ،آپ ؐ کی حیات مبارکہ اس قابلیت اور صلاحیت سے مزین رہی ہے۔
ریاستی امور کی انجام دہی سے لے کر آئین کی تشکیل تک آپ ؐ کی معاملہ فہمی، دور اندیشی منفرد تھی،اس قائدانہ صلاحیت کا فیض تھا کہ مدینہ کا معاشرہ پرامن ہی نہیں تھا بلکہ مختلف ثقافتوں اور الگ الگ مذاہب کے لوگ محبت اور رواداری سے زندگی بسر کر رہے تھے۔ سماج میں قتل و غارت کی ممانعت تھی،مساوات،عدل نمایاں تھا، پسماندہ طبقات کی نہ صرف مدد کی جاتی بلکہ انھیں تحفظ حاصل تھا، کسی کو آپ ؐ کی اجازت کے بغیرجنگ کا اعلان کرنے کی اجازت نہ تھی۔

ایسی سوسائٹی کا قیام اِن افراد کی اہلیت اور قابلیت کے مرہون منت تھا، جو آپؐ کے ساتھی تھے،بطور سپہ سالار کئی معرکوں کی قیادت آپ ؐ نے حضرت خالد بن ولیدؓکے سپرد کی،سریلی آواز کی بنا پر حضرت بلال ؓکو اسلام کے پہلے موذن بننے کا شرف حاصل ہوا،پر اثر گفتگواور سفارت کاری کے ماہر حضرت جعفر بن ابی طا لب کوؓ اپنا نمائندہ بنا کر حبشہ بھیجا،معلمانہ خصوصیات رکھنے والے حضرت معصب بن عمیر ؓ کو لوگوں کی تعلیم کے لئے مدینہ منورہ بھیجا۔ بہترین عسکری حکمت عملی کی بدولت آپؐ حضرت سلیمان فارسیؓ سے جنگی معاملات میں مشاورت کرتے،علمی بصیرت اور اجتہادی فکر کی خوبیوں کی وجہ سے معاذ بن جبل ؓ کو یمن بھیجا گیا۔

ایک با صلاحیت اور قابل راہنما کا اضافی وصف یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے زیر تربیت افراد میں ان صلاحیتوں کو منتقل کرے جو بدلتے حالات میں کامیابی سے نظام چلانے کی طاقت اور اہلیت رکھتے ہوں۔ آپؐ کے بعد خلفاء راشدین نے ایسا نظام وضع کیا ، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، فی زمانہ دنیا کی فلاحی ریاستوں میںعمر ؓ لاز کا نفاذ آج بھی ہے۔خلفاء راشدین بھی با صلاحیت افراد اکی قدرو قیمت سے آگاہ تھے۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت عمر ؓ نے ساتھیوں سے کہا کہ اپنی خواہش کا اظہار کرو، ایک ساتھی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام جگہ سونے سے بھر جائے اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کروں،دوسرے نے جواب دیا کہ یہاں ہیرے جواہرات ، زیورات ہوں میں اللہ کے لئے وقف کروں، خلیفہ دوئم نے فرمایاکہ میری تمنا ہے کہ یہ مقام ابو عبیدہ بن الجراحؓ ،معاذ بن جبلؓ،حذیفہ بن یمانؓ سے بھر جائے، ابو عبیدہ ؓ کو دربار رسالت سے امین الامت کا خطاب ملا تھا، حضرت عمر ؓ بین السطور کہنا چاہتے تھے کہ اگر باصلاحیت، اہل، دیانت دار افراد ریاستی منصب پر فائز نہ ہوں تو قدرتی وسائل بھی بے معنی ہو جاتے ہیں۔

تاریخ میں دفن انقلابات اپنی اہمیت اس لئے کھو گئے کہ ان سے محدود لوگ ہی مستفید ہو سکے ان سے منسوب جبر ،ظلم،قتل و غارت کی کہانیاں بتاتی ہیں کہ انکی لیڈر شپ قطعی دور اندیش اور اعلیٰ صفات سے متصل نہ تھی، کسی نہ کسی تعصب کا شکار رہے،جہاں کہیں بھی حملہ آور ہوئے گردنوں کے مینار قائم کئے،جنگ و جدل کے وہ بازار گرم کئے کہ انسانیت ان سے پناہ مانگنے لگی۔
اس قبیل کے لوگ آج بھی نیو ورلڈ آڈر کے زعم میں دھمکی آمیز لہجہ میں فلسطین کو خالی کرنے کا حکم صادر کرتے ہیں یہ صورت حال امت مسلمہ میں با صلاحیت قیاد ت کے فقدان کی عکاس ہے ایک زمانہ تھا جب امت کا طوطی بولتا تھا، یہ اس عہد کی بات ہے جب امت Right man for the right Job کی پالیسی پر عمل پیرا تھی،، طب، سائنس،فلسفہ، تاریخ، ریاضی ،جغرافیہ میں اس کا کوئی ثانی نہ تھا، آج دنیا کی سو بہترین جامعات میں ایک بھی مسلم دنیا میں موجود نہیں ہے۔

اسلامی سلطنت کے زوال کے بعد خاندانی بادشاہت نے ہل من مزید کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے،نسل در نسل سے اقتدار پر براجمان مقتدر طبقہ نے نسل نو میں عقابی روح بیدار کرنے کی بجائے انھیں طائوس رباب کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، انکے ذوق کی تان صحرائوں میں شکار کرنے ،سونے کی گاڑیاں رکھنے اور محلات بنانے، دولت جمع کرنے پر آکر ٹوٹ جاتی ہے۔ سرکاری اداروں کی شکست و ریخت کی داستانیں بھی پتہ دیتی ہیں کہ انکی قیادتیں بھی اہل مناصب سے خالی رہی ہیں، عالم یہ ہے کہ انھیں اب خریدنے کو کوئی تیار نہیں، جن کو فرخت میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔
Beggers are not chooser کی مایوس کن صورت حال نے فیصلہ سازی کا اختیار بھی چھین لیا ہے، اداروں میںپالیسی سازی،ملازمین کی پنشن کی ادائیگی سے لے کر ضرویات زندگی کے علاوہ بجلی کے نرخ مقرر کرنے میں بھی بے بس نظر آتے ہیں، جن کے پیسوں سے ہم بجٹ بناتے ہیں، ان کی شرائط کے سامنے سرنگوں ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں،بے صلاحیت قیادت کے انتخاب کی یہ بھاری قیمت ہے جسے ادا ہی کرنا ہے۔

ہیومن ریسورس کے ماہرین کا کہنا ہے فرد کی کامیابی کے لئے فنی مہارت کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیت کا ہونا لازم ہے، جس میں ٹائم مینجمنٹ کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ہمارے بعد آزادی حاصل کرنے والے ممالک دنیا کے افق پر روشن ہیں ،جنہوں نے وقت کا بہترین استعمال اور باصلاحیت افراد کا انتخاب کر کے ذمہ داریاں انکے سپرد کیں،با صلاحیت قیادت کے انتخاب کی بابت نبی ؐ مہربان کا دیا ہوا سبق ہم نے فراموش کردیا ہے،آج امت مسلمہ قیادت کی ایسی بحرانی کیفیت سے گذ ر رہی ہے، جہاں دور دور تک روشنی دکھائی نہیں دیتی، ہماری صورت حال بھی اس سے یکسر مختلف نہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

علامتی تصویر

پشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • غزہ :غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید
  • موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
  • افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
  • اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات سے متعلق پرامن حل کی قرارداد منظور
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
  •  بجٹ تشویش اور بے چینی کا باعث بن گیا ہے!
  • ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے، ترجمان سندھ حکومت
  • حمیرا اصغر کی موت کی وجہ کرائے کا تنازعہ تو نہیں؟ نئی دستاویزات منظرعام پر آگئیں