اشتہار.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کے گھر بنی گالہ کی نیلامی آج ، دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ہدایات جاریں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025 کو نیلامی کا اشتہار اخبار میں دے چکی ہے ، اگر کوئی بھی فرد جو مذکورہ نیلامی میں دلچسپی رکھتا ہے وہ مذکورہ جائیداد کی سائٹ کا دورہ کر سکتا ہے ۔
’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے بانی کے گھر کی نیلامی سے متعلق تاحال کوئی ردعمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق عمران خان کا گھر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کی ریکوری کیلئے نیلام کیا جارہاہے ۔
اشتہار مطابق پہلے دو بار بھی اسی رہائش کی نیلامی کا اشتہار ہو چکا ہے ۔۔ اب تیسری بار کوشش کی جا رہی ہے ۔۔ ! pic.twitter.com/HJgQG1eFX3
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) August 11, 2025مزید :