Jasarat News:
2025-07-26@09:13:58 GMT

ٹیکسٹائلز کی برآمدات میںجنوری کے دوران 15.86 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

اسلام آباد ( ) ٹیکسٹائلز کی قومی برا?مدات میں جنوری 2025 کے دوران 15.86 فیصد اور جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 10.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ا?غاز سے ٹیکسٹائلز کے شعبے کی برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے اور اگست 2024 کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 13 فیصد ، ستمبر میں 17.

92 فیصد ، اکتوبر میں 13.11 فیصد،نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر 2024 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5.55 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی تھی۔پی بی ایس کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برا?مدات کا حجم 1.68 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2024 میں شعبہ کی برآمدات سے 1.45 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 0.23 ارب ڈالر یعنی 15.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 10.77 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2023 تا جنوری 2024 کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 9.74 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوری 2025 کے دوران کی برا مدات میں ٹیکسٹائلز کی ارب ڈالر مالی سال

پڑھیں:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ

کراچی:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سستے میں اچھا دکھنے کا شوق: پاکستانیوں نے کروڑوں کے لنڈا کے کپڑے خرید لئے
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت
  • پاکستان پر اعتماد بحال، ایک اور عالمی ایجنسی نے کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا