خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’دیوداس‘ میں ’’پارو‘‘ کے لیے سائن کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا تھا جس پر ادکارہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔

فلم دیوا دس میں ان کی جگہ ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کرنے پر کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئی تھیں۔

غصے میں آکر کرینہ کپور نے ہدایتکار سنجھے بھنسالی سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ بدتمیزی بھی کی تھی۔

فلمی کیریئر کے اس موڑ پر کرینہ کپور نے فیصلہ کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی ہدایتکار سنجے بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی کو کنفیوز انسان بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔ ان کی کوئی اخلاقیات اور اصول نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دیوداس سے نکالے جانے کے بعد میں اکثر راتوں کو اُٹھ کر روتی تھی۔ مجھے اسکرین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد منع کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ہدایتکار سنجے لیلا کا کہنا تھا کہ جب کرینہ کا آڈیشن لیا تو ببیتا جی اور کرشمہ کپور بھی موجود تھیں، میں نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کرینہ کو ہیروئن لوں گا۔

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ کرینہ کے فلم میں کاسٹ کرنے اور معاوضہ طے پا جانے کے سب دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہدایتکار سنجے کرینہ کپور

پڑھیں:

بھارت میں مقابلہ حسن یا بازار حسن، مقابلہ چھوڑ جانے والی مس انگلینڈ نے مزید انکشافات کردیے

مس انگلینڈ میلا میگی نے کہا کہ بھارت میں عالمی مقابلہ حسن کے دوران انہیں ایک فاحشہ ہونے کا احساس کرایا گیا۔ وہ مقابلے میں شرکت کیے بغیر برطانیہ واپس چلی گئیں تاہم مقابلہ حسن کے منتظمین نے ان کے الزام کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی حسینہ ریچل گپتا کا پاک، بھارت تعلقات پرجذباتی نوٹ

مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی بھارت کے شہر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت گئی تھیں تاہم وہ مقابلہ چھوڑ کر اپنے وطن واپس لوٹ گئیں۔

 24 سالہ انگلینڈ کی ملکہ حسن میگی 7 مئی کو حیدرآباد پہنچی تھیں اور  16 مئی کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کیے بغیر ہی برطانیہ واپس ہو گئیں۔

میلا میگی کا دعویٰ ہے کہ ایک تقریب کے دوران ادھیڑ عمر کے مرد سرمایہ کار بھی موجود تھے جن کی تفریح کے لیے انہیں اور مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی دیگر خواتین کو پیش کیا گیا۔ تاہم مس ورلڈ آرگنائزیشن نے مس ​​انگلینڈ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ انہیں تفریح فراہم کرنے ​​کے لیے پیش کیا گیا۔

میگی کے واپس چلے جانے کے بعد اب مس انگلینڈ کی رنر اپ شارلٹ گرانٹ مقابلے میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔

میگی کے الزامات کیا ہیں؟

جب میگی مقابلہ حسن چھوڑ کر چلی گئی تھیں تو ابتدا میں ان کے اس فیصلے کو ذاتی وجوہات سے منسوب کیا گیا۔ تاہم بعد میں میگی نے دعویٰ کیا کہ شرکا کو درمیانی عمر کے مرد سرمایہ کاروں کی تفریح کے لیے مہیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: بھارت میں عالمی مقابلہ حسن: مبینہ ہراسانی پر مس انگلینڈ ایونٹ چھوڑ گئیں

انہوں نے انگلینڈ کے اخبار سن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 مہمانوں کی ہر میز پر 2،2 لڑکیاں (مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی) تھیں۔ ہم سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ پوری شام ہمارے ساتھ ہی وقت گزاریں اور ہم ان کی اسپانسرشپ کے شکریے کے طور پر ان کی تفریح ​​کا سامان کریں۔

میگی نے الزام لگایا کہ وہاں خواتین کو اسپانسرز کے سامنے بندروں کی طرح بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ارجنٹائن کی 60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کردیا

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سوچنا پڑا کہ یہ تو بہت غلط ہے اور میں یہاں لوگوں کی تفریح ​​کے لیے نہیں آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مس ورلڈ کے بارے میں بھی قدروں کی اہمیت ہوتی ہے لیکن وہاں مجھے ایک طوائف کی طرح محسوس کرایا گیا۔

میگی نے یہ بھی کہا کہ بہت سے اہلکار مقابلہ حسن کے شرکا کی توہین کر رہے تھے اور انہیں بورنگ تک کہہ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹا سا واقعہ تھا لیکن اس نے یہ ظاہر کر دیا کہ وہ ہمارے بارے میں واقعی کیا سوچتے ہیں اور ہمارا کتنا کم احترام کرتے ہیں۔

مقامی حکومت کی بھی تردید

حیدر آباد ریاست تلنگانہ کا دارلحکومت ہے جہاں کے ایک اعلیٰ عہدیدار جیش رنجن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک اندرونی انکوائری کی گئی تھی اور میگی کے الزامات من گھڑت اور انتہائی مبالغہ آمیز نکلے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بھارت میں مقابلہ حسن مس انگلینڈ میلا میگی

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
  • وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان
  • حج اسکیم
  • ’خونی غار‘ سے ملنے والی انسانی ہڈیوں سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
  • پشاور: محبت میں گرفتار دو لڑکیاں نوجوان کے گھر پہنچ گئیں، دونوں سے نکاح کر کے نیا ریکارڈ قائم
  • نور پور تھل، معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل، قاتل کزن گرفتار
  • آڈیشن دینا تھا، دل دے بیٹھی؛ اداکارہ سارہ کی ہدایتکار سے عشق کی روداد
  • بھارت میں مقابلہ حسن یا بازار حسن، مقابلہ چھوڑ جانے والی مس انگلینڈ نے مزید انکشافات کردیے
  • ناتھا خان پل پر بڑا گڑھا، کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور امتحان
  • امریکا جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی