ڈمپر شہریوں کیلیے خطرے کا باعث بن چکے ہیں، فیصل ندیم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے مسئلیپر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت اعلی عہدیداروں کو خطوط لکھ دیے۔حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کے 12 نکاتی اعلامیے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ فیصل ندیم نے اپنے خط میں کراچی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈمپر حادثات انسانی جانوں کے ضیاع، املاک کی تباہی اور شہریوں کے لیے شدید خطرے کا باعث قرار دیا۔ خط کے مطابق حادثات کی بنیادی وجوہات میں قوانین کی عدم عمل داری، ٹریفک نظام کی کمزوری اور متعلقہ اداروں کی غفلت شامل ہیں۔ خط کی کاپیاں صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور میئر کراچی کو ارسال کی گئیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی میزبانی میں، مورخہ 17 فروری 2025،مرکزی مسلم لیگ ہاس کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں سیاسی، مذہبی،سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماں اور نمائندوں نے کراچی میں بڑھتے ہوئیٹریفک حادثات کے مختلف پہلوں پر اظہار خیال کیا۔کانفرنس میں متفقہ طور پر 12 نکاتی اعلامیہ بھی منظور کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
—فائل فوٹووائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کے لیے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لیں گے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہو گی۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیمک میں انٹرنیشنل کانفرنس بھی ہوگی، مختلف موضوعات پر لیکچرز ہوں گے، سمندری آلودگی ایک چیلنج ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کام کر رہی ہے، بزنس کمیونٹی سمندری تجارت کی طرف آئیں، سمندر میں ہمیں کچھ نہیں کرنا اللّٰہ پاک نے بہت کچھ عطا کیا ہے، سمندری آلودگی پر بہت عرصہ ہم نے اس سے آنکھیں بند رکھی جو غلطی تھی۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ دنیا کے تمام ریجنز کے ممالک کا نمائش میں شریک ہونا پائیمک کی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اور شپ یارڈ کی ضرورت ہے، ہم کراچی شپ یارڈ کے بعد کوئی اور شپ یارڈ نہیں بنا سکے ہیں۔ نئے شپ یارڈ کے منصوبے پر وفاقی وزیر بحری امور کام کر رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت سے ٹاسک فورس تیار کی ہے، یہ ایک چیلنج ہے جسے ٹھیک کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی نے چین کے ساتھ آئل اینڈ گیس کے سروے کے لیے معاہدہ کیا تھا، تین سروے ہوئے، پتہ چلا کہ مکران اور دیگر مقامات پر ذخائر پائے گئے ہیں۔ کل آخری دن تھا بولی کا، دنیا کے بڑے ممالک بولی دے رہے ہیں، پاکستان کے پاس تقریباً 16 بلین ڈالر کے ذخائر ہے۔