لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائیرپورٹ روڈ کےقریب سپرد خاک کیا جائے گا۔

حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ساتھ ادا کی جائےگی۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا۔

حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انھیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔

حزب اللہ کے ان دونوں رہنماؤں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نامعوم مقام پر امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اللہ کی نماز جنازہ حسن نصر اللہ کی حزب اللہ اللہ کے

پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  

 لاہور (آئی این پی )سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی طویل عرصے کی روپوشی کے بعد اپنے والد میاںکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، جس  ملک کی معروف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی، میجر غلام سرور، برگیڈیئر مشتاق، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، فواد چودھری، خواجہ احمد حسان اور جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مرحوم میاں اظہر ملک کے سینئر سیاستدان اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ ان کی تدفین بابا رحمت قبرستان بھٹہ چوک میں کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔میاں محمد اظہر ایک سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی رہنماں اور مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میاں اظہر کے والد اور ان کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلق تھا، اللہ تعالی میاں محمد اظہر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی بھی میاں اظہر کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ اسرائیل کیخلاف لبنانی مزاحمت کے ہیرو ابراہیم عبداللہ 40 سال بعد قید سے رہا
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  
  • صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی سابق گورنر میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا
  • لاہور، سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ
  • حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال  کرگئے، نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگی