آج بروز پیر24فروری2025آپ کا دن ،صحت ،کام کیسا رہےگا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر24فروری2025آپ کا دن ،صحت ،کام کیسا رہےگا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کیوں دوسروں کی مصیبت اپنے سر لینے کے چکروں میں ہیں۔ پہلے ہی نظر بد نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اب اور مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور خود کو پریشانی میں لا رہے توبہ کرلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اچھا دن ہے۔ کئی عرصے کے بعد آج ستاروں کی چال آپ کے حق میں قدرے بہتر ہونا شروع ہے۔ اللہ کا نام لے کر آج اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے کے بغیر نہ چلیں ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا اس لئے بڑی غلطی ہونے کا امکان موجود ہے جو لوگ ایسا کریں گے وہ مزید پریشانی کا شکارہ و سکتے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو دعا سے کام لینا ہوگا کیونکہ دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ اس وقت گھریلو مسئلہ بھی ہے اور جکڑن بھی۔ ناجانے کیوں آپ مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب بڑے محتاط انداز سے قدم آگے بڑھانا ہے اور رشتوں کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہوگا۔ جو لوگ اگر چاہتے ہیں کہ دوبارہ سب مل جائیں وہ غصے کو قابو میں رکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
شام سے پہلے آپ کی مشکل کے خاتمے کی خبر آ سکتی ہے اور اب زبان کو قابو میں رکھنے کا مشورہ بھی ہے جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کرکے قدم تو اٹھائیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نامعلوم شخص کسی حوالے سے مدد کے لئے تیار ہوگا اور جو لوگ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار پھر صورت حال آپ کے حق میں ہو گئی ہے اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار اور گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشان تھے وہ بہتری میں آ جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جن لوگوں کی رقم بلاک تھی اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت آپ کا اٹھایا ہوا قدم کامیابی دلانے میں مددگار ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک باہر کا شخص مدد کے لئے تیار ہو سکتا ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا تھے وہ آزاد ہوں گے۔ آپ کی گھریلو پریشانی کابھی حل نکل آئے گا اور کچھ رقم بھی ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آزادی محسوس کریں گے کافی دنوں سے مشکلات میں چلے آ رہے تھے۔ اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہی ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر ہی توجہ رکھیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اگر آپ کا دل آپ کے قابو میں آ جائے تو آپ کے زیادہ تر مسئلے تو اس سے حل ہو جائیں گے۔ نا جانے کیا کر رہے ہیں۔ زائچہ بتا رہا ہے زندگی کو خراب یا ضائع کر رہے ہیں، صدقہ دیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رہے ہیں جو لوگ ہے اور
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت کے شعبے میں عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔
بل کو حالیہ اجلاس میں ایوان کے سامنے رکھا گیا جسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔
بل کے متن کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی چئیرپرسن صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے، جبکہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وائس چئیرپرسن ہوں گے۔ اس کمیٹی میں تین فیلڈ ماہرین اور ایک ہیومن ریسورس نمائندہ بھی شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی گرین ای ٹیکسی اسکیم کیا ہے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟
کمیٹی صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کرے گی اور عارضی بھرتیوں کے لیے طریقہ کار، مدت، تنخواہ، مراعات اور معاہدے کے خاتمے کی شقیں طے کرے گی۔
بل کے مطابق بھرتی کا عمل شفاف انداز میں ہوگا اور اس سے قبل کم از کم دو اخبارات میں اشتہار دینا لازمی ہوگا، جس میں بھرتی کے تمام طریقہ کار کی وضاحت کی جائے گی۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد مستقبل میں مستقل ملازمت کے حقدار نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں محکمہ صحت کے مستقل ملازمین جیسی مراعات دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کتنے ڈرون استعمال کررہی ہے؟
عارضی بھرتیوں کی مدت بڑھانے یا ختم کرنے کا اختیار بھی پالیسی کمیٹی کو حاصل ہوگا۔ بل کا بنیادی مقصد صوبے میں صحت کے شعبے کو درپیش عملے کی کمی کو دور کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت طبی ماہرین بھرتی