الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جلد قانونی سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پیپلزپارٹی سخت برہم

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے، بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے تاہم بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم جب بھی بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرتے ہیں صوبائی حکومتیں قوانین میں تبدیلیاں کردیتی ہیں، جس سے الیکشن کمیشن کو سارا کام دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے، صوبائی حکومتوں نے مختلف اوقات میں 5 مرتبہ بلدیاتی الیکشن قوانین میں ترامیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر جلد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، صوبائی وزیر بلدیات

انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد یقینی بنایا جاسکے، 3 صوبوں، کنٹونمنٹس میں انتہائی جہدوجہد کے بعد بلدیاتی انتخابات کروانے میں کامیاب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات پنجاب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا قانون سازی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات چیف الیکشن کمشنر میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب

پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل گوندل بلامقابلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آمنہ پراچہ بلامقابلہ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری خزانہ منتخب ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر وسیم ترابی کا دورہ لکی مروت
  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
  • خپلو، سابق صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی دوبارہ نون لیگ میں شامل
  • الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا
  • پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری
  • پی ٹی آئی میں دھڑے، کون کس کے ساتھ؟ اختلافات شدت اختیار کر گئے
  • بلدیاتی بل2025ء ...سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات عوامی نمائندوں کو دینا ہونگے!!
  • ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹر اپارٹی الیکشن 17 اور18 مئی کو ہوں گے، علامہ علی اکبر کاظمی
  • مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی
  • صوبائی حکومت نے ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری دیدی