ملک بھر میں برکتوں کے مہینے کا آغاز، نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا، رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دینی و روحانی اہمیت رکھتا ہے۔
آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے، اس حوالے سے مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا، آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز پشاور میں ہوا تھا، جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں جدید اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ سے نظام پر صارف کا اعتماد بحال ہوگا، تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ میں سے 80 فیصد سنگل فیز صارفین ہیں۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ میٹر کی قیمت 20 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے تک لائی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا شفاف اور مسابقتی خریداری سے 25 ارب روپے سالانہ بچت کا امکان ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بلنگ کے عمل میں درستگی آئے گی۔