ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب: کابل ایئرپورٹ دھماکے کے ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں متعدد معاملات پر گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے طویل خطاب میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جس پر میں پاکستان کی حکومت کا خاص طور پر شکرگزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی انخلا کے 3 سال بعد، افغانستان پر دنیا کو اعتبار نہیں آیا
انہوں نے کہا کہ اس ’دہشت گرد‘ کو گرفتاری کے بعد امریکا لایا جارہا ہے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایک مصروف گیٹ پر دھماکے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 13 امریکی فوجی بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیے: اسپیشل فورسز آپریشن: سوڈان سے امریکی سفارتی عملہ کا کامیاب انخلا
اس حملے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے تاہم اس کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی پاکستانی حکام نے فی الحال اس اہم گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
جو بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کو ’شرمناک لمحہ‘ قرار دیا۔ وہ اس سے قبل انخلا سے متعلق انتظامات پر امریکی اسلحہ پیچھے چھوڑے جانے پر بھی تنقید کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CONGRESS Donald Trump ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس
پڑھیں:
امریکی کانگریس مین کا ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
پاکستان کا دورہ کر کے واپس جانے والے امریکی کانگریس مین جیک برگمین نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔
منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں جیک برگمین نے پاکستان کے دورے کے دوران وہاں رہنماؤں اور مختلف برادریوں سے روابط قائم کرنے کے بعد میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہرا رہا ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت ایک جیسی اقدار جیسے جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی سے مضبوط ہوتی ہے۔
جیک برگمین نے مزید کہا کہ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔‘
امریکی میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل، جیک برگمین ان دنوں ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جیگ برگمین کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت رپبلکن پارٹی سے ہے اور اپریل کے میں انھوں نے اپنے دورکے دوران پاکستانی قیادت بشمول آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھیں۔