وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کابل میں 13 امریکی فوجیوں کے قاتل کو امریکہ کے سپرد کرنے پرپاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپکا شکریہ اداکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشتگردی مین اہم کردار اداکیا، امریکی صدرنے افغانستان میں انسداددہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کےکردار کو تسلیم کیا۔
ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے پختہ عزم، غیرمتزلزل وابستگی پر قائم ہیں، 80 ہزار سےزائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کےلیے امریکا کےساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے،
ہمارا عزم ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آ رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں اسلام آباد کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی‘۔
ٹرمپ کا کابل میں 13 امریکیوں کو ہلاک کرنبوالے دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ بھی کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار صدر بنیں اور اس کے طریقے موجود ہیں۔تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کرادی ہے۔
78برس کے صدر کے اسٹور کی جانب سے جاری یہ ہیٹ پچاس ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹ کے ساتھ ابتدا میں لکھا گیا تھا کہ مستقبل شاندار نظر آتا ہے۔ ٹرمپ 2028 ہیٹ کے ساتھ قوانین کو پھر سے بنائیں۔
تاہم تحریر بعد میں تبدیل کردی گئی اور لکھ دیا گیا کہ میڈ ان امریکا 2028 کے ساتھ بیانیہ بنائیں۔
امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کو یہ ہیٹ پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ سے بھی ٹرمپ کی تیسری بار صدارت سے متعلق سوال پوچھا جاچکا ہے۔
Post Views: 1