Express News:
2025-07-24@20:22:54 GMT

لاہور: پیٹرول پمپ کشئیر سے 71 لاکھ 20 ہزار لوٹ لئے گئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں ڈکیتی کے دوران پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے 71 لاکھ 20 ہزار لوٹ لئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  پیٹرول پمپ کے کیشئیر شہباز اور شہریار  موٹر سائیکل پر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں انہیں لوٹ لیا گیا۔

واقعہ کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی میں موجود 4 مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ سیل کی رقم چھین لی، ملزمان نے موٹر سائیکل کے آگے گاڑی لگا کر زبردستی روکا اور واردات کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق  سگیاں کے قریب پیٹرول پمپ سے کیشئیر 70 لاکھ 50 ہزار لیکر نکلے، ملزمان  نے ایک کیشئیر سے 70 ہزار نقدی اور دو موبائل فون بھی چھین لئے۔


،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کی تصاویر حاصل کر لی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ

پڑھیں:

دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے، تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔

ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • لاہور میں6ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
  • تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ