لاہور(اوصاف نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نگہبان رمضان المبارک پیکیج کے تحت رقوم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ۔ پنجاب بھر میں مستحقین کو رمضان پیکیج کی مد میں 10 ہزار روپے کے چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب ہاوس کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں ۔عوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر لاکھوں گھرانوں میں جو کہ رمضان پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں 

انہیں 10 ہزار روپے کی نقد رقم بذریعہ بینک آف پنجاب تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے صارفین کو متعلقہ ادارے فون کرکے اپنے دفاتر بلا کر چیک دیتے ہیں جو بینک آف پنجاب یا بینک کے رجسٹرڈ ایجنٹوں کےذریعے رقوم کی ترسیل جاری کردی گئی ہے ۔
ممتاز عالم دین اور جے یوآئی کے مرکزی رہنما مفتی شاہ میر بزنجو قاتلانہ حملے میں جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی سے ملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی بھارت کے خلاف جنگ میں فتح پر جشن منایا۔

متعلقہ مضامین

  • سولر صارفین کی موجیں ختم، پنجاب حکومت کا حیران کن اقدام
  • بجلی بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی 2 کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری، 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی، جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں: مریم نواز
  • بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے مریم نواز کا اہم اقدام
  • مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
  • مریم نواز کا بجلی نرخوں میں 40 فیصد تک کمی اور ایئر پنجاب شروع کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی سے ملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم
  • مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم
  • عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا ہے،عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے،مریم نواز