ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے  کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں   اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے 245ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا۔ آپ ممبران کے استحقاق کے لیے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے۔ امید ہے اب استحقاق کمیٹی اس معاملے کو دیکھے گی۔

کشمیری خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکیں: مشال ملک

انہوں نے کہا کہ قید کاٹنا سیاست دانوں کا زیور ہے۔ چیئرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی۔ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا۔ جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل چیئرمین سینیٹ نہ ہونے کہا کہ

پڑھیں:

سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل 

پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے پتے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں گزشتہ رات پی کے ایل آئی میں داخل کرایا گیا۔

ذرائع اسپتال نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں اعجاز چوہدری کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
  • سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل 
  • جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت بگڑگئی، ہسپتال منتقل
  • پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.
  • پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
  • بانی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج