2025-10-04@23:45:21 GMT
تلاش کی گنتی: 79
«سول عسکری شخصیات»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے۔ تباہی ہے ہر اْس جھوٹے بد اعمال شخص کے لیے۔ جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں، اور وہ اْن کو سنتا ہے، پھر پورے استکبار کے ساتھ اپنے کفر پر اِس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے اْن کو سنا ہی نہیں ایسے شخص کو درد ناک عذاب کا مڑدہ سنا دو۔ ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اْن کا مذاق بنا لیتا ہے ایسے سب لوگوں کے...
ضلع کرم کے پہاڑوں، وادیوں اور دیہات میں ایک بار پھر عوام کی آواز ریڈیو کی لہروں کے ذریعے سنائی دینے لگی، مذکورہ نشریات سال 2020 میں شروع کی گئیں تاہم چند ناگزیر فنی مسائل کے باعث نشریات معطل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کرم کی نشریات بحال ہو گئی ہیں اور ضلع کرم کے پہاڑوں، وادیوں اور دیہات میں ایک بار پھر عوام کی آواز ریڈیو کی لہروں کے ذریعے سنائی دینے لگی، مذکورہ نشریات سال 2020 میں شروع کی گئیں تاہم چند ناگزیر فنی مسائل کے باعث نشریات معطل ہوئیں۔ سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان کی خصوصی توجہ اور محکمہ اطلاعات کے اقدامات سے ریڈیو کی فنی خرابی دور...
کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل...
کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا...
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔ چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
لاہور: اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔ عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے جس میں 230 گرام کوکین موجود تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔ ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے جن شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بھی درجنوں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ...

صدرمملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی کے موقع پرمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورکامیابیوں پر263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اﷲ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز...
پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم آزادی پر صدر آصف علی زرداری نے 263ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ کرکٹر شاہد آفریدی، مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو بھی اعزازات کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔صدر مملکت کی منظوری سے اعلان کردہ سول ایوارڈ آئندہ سال 23 مارچ کو تقاریب میں دیئے جائیں گے، شعبہ سائنس میں 6، شعبہ تعلیم میں 18، شعبہ طب میں 5 اور شعبہ فنون میں 22 افراد کو مختلف اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شعبہ ادب کی 20 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے...
یومِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 263 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ اعزازات 23 مارچ 2026 کو ہونے والی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔ سائنس کے شعبے میں ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز، اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یاسین کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ انجینئر رخسانہ زبیر ی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ صحافت کے شعبے میں احتشام الحق کو ہلال امتیاز، ضیا الحق سرحدی کو ستارہ امتیاز، سرمد علی کو ستارہ امتیاز، ثمر عباس، عادل عباسی، کرن ناز، مس بینش سلیم،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت نے آج پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر 253 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔ ان اعزازات میں ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس شامل ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت نے ان تمام شخصیات کو ان کے کارہائے نمایاں پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزازات ان کی قوم اور ملک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔ان اعزازات میں سے 7 افراد کو ستارہ شجاعت، 20 کو ستارہ امتیاز، 30 کو تمغہ امتیاز اور 196 کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز دیا گیا۔ ان اعزازات میں صحافت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے کئی معروف صحافی بھی شامل ہیں۔...
ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب جاری ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہیں۔ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ...
سٹی42 : ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیاچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی آج جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق، بحیرۂ عرب سے آنے والے مون سون کے جھکڑ پاکستان کے بالائی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہے ہیں، جبکہ خلیج بنگال سے آنے والی مرطوب ہوائیں ہفتے کے وسط میں مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ، جو اس وقت خطے کو متاثر کر رہا ہے، 17 اگست سے مزید تیز ہونے کی پیش گوئی ہے۔ان حالات میں، 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، ہوا اور...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعے کو شہر میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، 3 روزکے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت...
معروف ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے بیٹے اور نوجوان ریپر و اداکار جیڈن اسمتھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی نئی فلم یا البم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُن کے مبینہ منشیات کے استعمال اور سڑک پر عجیب و غریب حرکات کے باعث۔ جیڈن کو حالیہ دنوں میں پیرس کے دو مشہور پارٹی مقامات سے باہر آتے دیکھا گیا، جہاں وہ سر پر بنی (beanie) پہنے ہوئے تھے اور اُن کے ہاتھ میں ایک بونگ (bong) تھا۔ اس منظر نے ان کے مداحوں اور قریبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں، 27 سالہ جیڈن کو سرخ رنگ کی ہُڈی اور پینٹ میں پیرس کی...
قیصر کھوکھر:سول سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کے موجودہ نظام، درپیش مسائل اور بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی,سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی،وزیر بلدیات کی ویسٹ کولیکشن کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی. دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صرف صبح کے وقت کچرا اٹھانا کافی نہیں،کمرشل علاقوں میں کوڑا جمع ہوتے ہی دوبارہ صفائی کی جائے،ستھرا پنجاب پروگرام تجرباتی مرحلے سے...
پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ اس سے بےخبر تھے۔ A post common by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi) ان ویڈیوز میں اُن کے مصنوعی تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز...
خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے اشتراک سے خلا میں بھیجا جانے والا نِکس (Nyx) کیپسول کامیاب لانچ کے بعد پیراشوٹ فیل ہونے کی وجہ سے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ گزشتہ ماہ 23 جون کو وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے روانہ ہونے والا کیپسول اگلے روز کامیابی کے ساتھ زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوا لیکن بحرالکاہل میں کریش کر گیا جس کی وجہ سے اس میں لدی بھنگ اور انسانی باقیات سمندر میں غرق ہوگئیں۔ بھنگ کے پودے کو خلا میں ’مارشین گرو‘ نامی پروجیکٹ کے تحت بھیجا گیا تھا جس کا مقصد مائیکرو گریوٹی کے بیج سے پودا بننے کے عمل اور مشکل حالات میں بقا پر پڑنے والے اثرات کا فہم حاصل کرنا تھا۔ البتہ، انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی حکومت مالی سال 2024-25 کے دوران ملکی تجارت کے کلیدی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق وہ اہداف حاصل نہیں کیے، جو حکومت نے سال کے آغاز میں مقرر کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق برآمدات کی مد میں پاکستان مطلوبہ ہدف سے پیچھے رہا جب کہ درآمدات کا حجم بھی سرکاری تخمینے سے کہیں زیادہ رہا۔ اس صورتحال نے تجارتی خسارے کو بھی اس حد سے تجاوز کرنے پر مجبور کر دیا جو حکومت نے سال کے آغاز پر متعین کی تھی۔مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف حکومتی اقتصادی منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو کی ہدایت پر ٹنڈوالہیار پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اے سیکشن اور انچارج مددگار نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی ان کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث محمد سلیم ولد عبد الرزاق انور ولد یوسف افتخار علی ولد عبد الرزاق کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 770 پڑی انڈین گٹکا اور 100 عدد مین پڑی برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان 02 پر مقدمات درج کردیے گئے جبکہ انچارج سی آئی اے، انچارج مددگار اور ایس ایچ او بی سیکشن نے مخبر کی اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں...
سکردو میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی بی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وسائل کی حفاظت کیلئے کٹ مریں گے، جان دیں گے، مسخرہ سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اپاہج سیٹ اپ کو دریا میں پھینک دیں گے، حکومتی لوگوں نے وسائل، معدنیات، غیرت سب کچھ بیچ ڈالا ہے،...
— فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے مون سون 2025ء کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگیشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے لیکن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول...
---فائل فوٹو محکمۂ موسمیات کی جانب سے مون سون سیزن 2025ء کے لیے موسمی آؤٹ لُک جاری کردیا گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے، جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا کے علاقوں میں درجۂ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔دوسری جانب درجۂ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آﺅٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میںزائد...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لئے موسمی آو¿ٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں زائد...
محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں مٰڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک...
—فائل فوٹو مون سون 2025ء کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی سر اٹھا رہا ہے، اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال مون سون کا سیزن روایتی طور پر 3 ماہ پر مشتمل ہو گا، مگر اس کا آغاز جلد اور اختتام تاخیر سے بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 جون سے 15 ستمبر کے درمیان سیلابی سیزن رہے گا، جس کے دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں معمول...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بدھ کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.4 ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کو بھی معمول سے زیادہ گرمی پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہا، تاہم نمی کا تناسب گزشتہ روزکےمقابلے میں 28 فیصد کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گزشتہ روزکے مقابلے میں درجہ حرارت 1.4ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق جمعے کو موسم گرم یا شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ...
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ، پنجاب، آزاد جموں کشمیر، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ نے جولائی سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد نے مون سون پریس بریفنگ میں بتایا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، جولائی سے ستمبر میں...
ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں معمول سے 20فیصد زائد بارش ہوگی، محکمہ موسمیات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کے بارے میں ایک ماہ پہلے بتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی،شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کے باعث سیلاب آسکتا ہے،کے پی اورگلگت بلتستان کے شمالی...
اسلام آباد:ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کےبارے میں ایک ماہ پہلےبتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نےکہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کےباعث سیلاب آسکتا ہے،کےپی اورگلگت بلتستان کےشمالی علاقوں میں قدرے کم بارش ہوگی،ملک کےشمالی علاقوں یں گلاف ایونٹ زیادہ ہوسکتے ہیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نےکہا کہ بارشیں اوردرجہ حرارت زائد ہونےسےسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی...
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا. تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی. بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا. ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی...
کراچی: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔ دوپہر کے بعد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کے...
پاکستان میں مئی 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 15 مئی سے ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 15 سے 20 مئی تک معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت...
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہائی پریشر کا نظام کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ یہ بھی پرھیں:ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری 15 سے 20 مئی کے درمیان سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی...

ملکی ‘ غیر ملکی صحٓفیوں کا دورہ کنٹرول لائن ‘ وزیراطلاعات ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر تمام سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دینگے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔ گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار...
محکمۂ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجۂ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجۂ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف ہے، موسم خشک اور معتدل ہے۔ اندرون بلوچستان...
---فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق آج بھی یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ عبادات، مذہبی رسومات اور گورو دوارہ کے درشن میں مصروف ہیں۔یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہ راہداری ان کی 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود آج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچےآج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچے، یاتریوں نے پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتارپور راہدری کو کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی راہداری کھلی رہنی چاہیے، یہاں کے انتظامات اور...
دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد بھی پنجاب علاقے شکر گڑھ میں واقع کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔ دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھلی رکھنے اور بہترین مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ پیشرفت میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول جیکب آباد سرکل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 100 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ یہ کارروائی ایکسائز انسپکٹر سرفراز خان بابر کی سربراہی میں جیکب آباد چیک پوسٹ پر عمل میں آئی جہاں تلاشی کے دوران گاڑی نمبر WAE-485 سے منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ محکمہ...
نوشہرہ میں فائرنگ کرکے سینئر سول جج (ایڈمن ) حیات خان اور اور وکیل خالد کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور کی حدود بمقام موٹر وے روڈ پر پل ر شکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پشاور کی جانب سے جانے والی موٹر کار پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج(ایڈمن ) مردان حیات خانولد پیر گل سکنہ محلہ بلند آباد تحصیل کالام ضلع سوات اور ان کے ساتھی خالد خان ایڈوکیٹ ولد امریش خان سکنہ رستم ملندرئے مردان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ وجہ عناد سابق قتل مقاتلے کی دشمنی بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔...
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سول جج اور وکیل کو قتل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سول جج ایڈمن محمد حیات کسی کام سے پشاور جارہے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا، جبکہ تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سول جج فائرنگ قتل نامعلوم افراد نوشہرہ وکیل وی نیوز
— فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ کے اکثر مقامات پر درجۂ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 روز موسم معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو جبکہ اپریل سے جون تک ملک میں درجۂ حرارت معمول سے...
— فائل فوٹو ماہرِ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق 19 اور 20 اپریل کو کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ماہر موسمیات نے بتاہے کہ اس دوران درجۂ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس زائد بھی ہو سکتا ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں: ماہرِ موسمیاتماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔ جواد میمن کا کہنا ہے کہ صوبے کے...
بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025ء کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کئے جو معمول کی تعداد سے دوگنا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا استقبال کیا، بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025ء کے موقع پر 6,629 ویزے جاری...
ماحولیاتی نفسیات (Environmental Psychology) ایک بین الضابطہ (interdisciplinary) شعبہ ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ماحول انسان کی نفسیات اور طرز عمل کو کیسے متاثر کرتا ہے اور انسان کس طرح اپنے ارد گرد کے ماحول کو تبدیل کرتا ہے۔ یہ علم ہمیں سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہمارے ارد گرد کی فطری اور مصنوعی دنیا ہمارے جذبات، رویے، صحت، اور سماجی تعلقات پر کیا اثر ڈالتی ہے۔ ماحولیاتی نفسیات (Environmental Psychology) کے بانیوں میں کئی ماہرین نفسیات اور محققین شامل ہیں جنھوں نے اس شعبے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، چند نمایاں نام درج ذیل ہیں: کرت لیوین کے مطابق انسانی رویہ فرد اور ماحول کے تعامل کا نتیجہ ہوتا ہے۔...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں 4.7 ڈگری کمی ہوئی ہے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار36کلومیٹر فی گھنٹہ (20ناٹیکل میل) ریکارڈ ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تیزہوائیں چلنے کے سبب شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں4.7 ڈگری کمی سے 31.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو بھی شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش...
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 62 فیصد تک کم بارشیں ہونے کے باعث ملک میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔سب سے کم بارشیں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں اسی مدت کے دوران معمول سے 62 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے بعد بلوچستان صوبے میں بھی 52 فیصد کم بارش ہوئی۔ صوبہ پنجاب میں...
ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد کم اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 35 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی، بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہتر ہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں میں خشک سالی اب بھی برقرار ہے، پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں بھی...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشوں کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔ یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد، خیبرپختونخوا میں معمول سے 35 فیصد اور آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہترہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ...
ملک میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ سندھ میں معمول سے 62 فیصد کم اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں ملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران پنجاب میں 38 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے...
پشاور: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقدہوئی۔ جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت، ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔(جاری ہے) اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس...
لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ چمن کے علاقے میں چھپائی...
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر...
لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی شہری اور خاتون سمیت 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام...
چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے. ایک سال کے دوران پورے پنجاب میں جانوروں پر تشدد، ایزا رسانی، غیرقانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی وائلڈ لائف فوٹو گرافر بن گئےورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گِر نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور...
—فائل فوٹو محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔ کراچی: گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمدمحکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ وزیرِ ایکسائز...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پہ مار کاروائیوں کے دوران13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں زمان ولد کرم اللّٰہ، مدثر ولد جاوید، ارمان ولد کامران، انشال ولد جمال اور عبید ولد جہانگیر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔برآمدہ Techno موبائل فون کے چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 81/25 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل...
امریکا کے سابق نائب خصوصی ایلچی ٹائسن بارکر نے کہا کہ روس کی افواج اب ایک دیو قامت لیتھیم ذخائر سے 4 میل سے کچھ زیادہ دور ہیں، زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیا یہ معدنیات روسی شراکت داروں ایران، شمالی کوریا اور چین کو دی جائیں گی؟۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے سیکڑوں ارب ڈالر کے معدنی ذخائر پر اپنی نظریں جمالی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ روس کے ساتھ جنگ میں امریکا کی جانب سے خرچ کی گئی رقم معدنیات سے وصول کرلیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کے ساتھ معدنیات کے حوالے سے آسان معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، معاہدے میں ابتدائی طور پر صرف یہ ذکر...
وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کووزارت داخلہ میں ضم کر دیا ، نام بھی تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرکے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھ دیا گیا، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول (اے این ایف)ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرکے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں تاکید کی گئی ہے کہ آئندہ خط و کتابت وزارت داخلہ کے بجائے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے نام سے کی جائے۔اے این ایف کو بھی وزارت...
صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ لاہور میں بانیاں عشرہ اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے شیعہ بیٹھک کے عنوان سے اہم اجلاس میں بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے...
محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ دستاویز کے مطابق سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔ دستاویز کے مطابق بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ہے۔ دستاویز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔ جیو نیوز کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔دستاویز کے مطابق سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔ ٹرمپ کی تنخواہ 4 لاکھ ڈالر، لیکن نائب صدر اور سپیکر کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ دستاویز کے مطابق بارانی علاقوں سمیت...
کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی: پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف...