نوشہرہ میں فائرنگ سے سینئر سول جج اور وکیل جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
نوشہرہ میں فائرنگ کرکے سینئر سول جج (ایڈمن ) حیات خان اور اور وکیل خالد کو قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور کی حدود بمقام موٹر وے روڈ پر پل ر شکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پشاور کی جانب سے جانے والی موٹر کار پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج(ایڈمن ) مردان حیات خانولد پیر گل سکنہ محلہ بلند آباد تحصیل کالام ضلع سوات اور ان کے ساتھی خالد خان ایڈوکیٹ ولد امریش خان سکنہ رستم ملندرئے مردان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
وجہ عناد سابق قتل مقاتلے کی دشمنی بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔