جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت بگڑگئی، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٰآئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ایک بار پھر جیل میں خراب ہو گئی .جس کے بعد انہیں پی کے ایل آئی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔سینیٹر کے وکیل کے مطابق اعجاز چوہدری کو گردوں میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہے اور ان کے پتے میں 7 پتھریاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز چوہدری کا جیل میں علاج کیا گیا لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھلی .
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں. 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری جیل میں
پڑھیں:
عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اہل خانہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔