نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ۔یہ سروس ابتدائی طور پر 2بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے، سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) پر تقریب کا انعقاد ہوا ۔ این ایل سی کے سینئر حکام،شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔
بارڈر سے چینی افغانستان سمگل نہیں، برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
بحری جہاز1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا ۔ کراچی، جبل علی (دبئی) اور دمام (سعودی عرب) کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلاتعطل نقل و حرکت کی جائے گی۔ کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیج تک یہ پہلی سروس ہے ، اس سروس میں پاکستانی روپوں میں سلاٹ پیمنٹ کلیکشن کی سہولت موجود ہے۔ اس سہولت سے برآمد اور درآمد کنندگان کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے
سروس حکومت کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی فروغ کی پالیسی کے حصہ ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درآمد و برآمد کنندگان کےلیے کاروبار کو وسعت دینے اور نئے صارفین تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
آپ یہ کس طرح مجھ سے بات کررہے ہیں، خاموش رہیں،علیمہ خان کی نعیم پنجوتہ سے تلخ کلامی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات
وائس چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بحری حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے کہا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ جنید انوار نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، میری ٹائم نمائش سے معیشت کو نئی جہت ملے گی۔