ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے پُرتعیش گاڑی خرید لی؛ قیمت جان کر آپ حیرن رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوست اور مشیر ایلون مسک سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی کمپنی ٹیسلا کی گاڑی خرید لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لال رنگ کی ایک جاذب نظر اور پُرتعیش گاڑی میں وائٹ ہاؤس پہنچے۔
اس گاڑی کی خریداری کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک بھی موجود تھے اور انھوں نے گاڑی کے انتخاب میں صدر کی مدد بھی کی۔
صدر ٹرمپ نے گاڑی کی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھتے ہی کہا، "واہ، یہ تو بہت خوبصورت ہے۔"
ایلون مسک، جو پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے، نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "یہ سکریٹ سروس کو دل کا دورہ پڑوا دے گا کیونکہ گاڑی کی رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ نے گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو نہیں کیا کیونکہ وہ ڈرائیو کرنے کے مجاز نہیں ہیں، لیکن انہوں نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ گاڑی کو وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں۔
بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ یہ گاڑی تقریباً 80,000 ڈالر کی قیمت پر بغیر کسی رعایت کے مکمل قیمت ادا کر کے خریدی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک مجھے گاڑی کی خریداری پر رعایت دے سکتے تھے، لیکن اگر میں رعایت لیتا تو لوگ کہتے کہ مجھے فائدہ دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا خریدنے کی دو وجوہات بتائیں: "ایک تو یہ ایک بہترین پروڈکٹ ہے اور دوسری یہ کہ ایلون مسک نے اپنی زندگی اور توانائی اس کام میں لگا دی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ بہت غیر منصفانہ طریقے سے سلوک کیا گیا ہے حالانکہ وہ محب وطن ہیں اور انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر ایلون مسک گاڑی کی کہا کہ کی صدر
پڑھیں:
ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، امریکی عوام تیار رہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔