صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وزن میں 30پائونڈ کی حیرت انگیز کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکریٹری برائے صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک حیران کن دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں تقریبا 30 پائونڈ (13 کلو)وزن کم کر لیا ہے، حالانکہ ان کی جنک فوڈ کی محبت اب بھی برقرار ہے۔فاکس نیوز کے میزبان شان ہینیٹی کے ساتھ فلوریڈا کے ایک اسٹیک اینڈ شیک ریسٹورنٹ میں گفتگو کے دوران، کینیڈی نے کہا، میں نے کل ہی انہیں دیکھا، اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے 30 پائونڈ وزن کم کیا ہے۔
ہینیٹی نے اس بات پر حیرانی ظاہر کرنے کے بجائے اتفاق کرتے ہوئے کہا، وہ واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ اور انہوں نے مجھے بتایا کہ اب اگر وہ برگر کھاتے بھی ہیں تو بغیر بن کے کھاتے ہیں۔کینیڈی نے جواب میں کہا، اوہ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ اپنی خوراک میں واقعی تبدیلی لا رہے ہیں۔(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اپنی خوراک کے بارے میں کم ہی بات کی ہے، لیکن جب وہ اگست 2023میں جارجیا کے فلٹن کائونٹی جیل میں اپنی مگ شاٹ کے لیے پیش ہوئے، تو ان کا وزن 215 پائونڈ درج کیا گیا تھا۔
جنوری 2024میں ایک اور انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کام کے ذریعے 20 پائونڈ کم کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا، میں اتنا مصروف رہا ہوں کہ زیادہ کھانے کا وقت نہیں ملتا، میں عام لوگوں کی طرح بیٹھ کر کھانے نہیں کھا سکتا۔یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کا وزن واقعی ان کی خوراک میں تبدیلی کے باعث کم ہوا ہے یا محض ان کی مصروفیت کا نتیجہ ہے۔ لیکن ایک چیز طے ہے فاسٹ فوڈ کی محبت اور وزن میں کمی کا یہ امتزاج ہر کسی کو حیران کر رہا ہی-.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔