پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پرگفتگوکی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا
اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کے بیشتر ممبران نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر بھی اعتراض کیا۔ ممبران نے کہا کہ عامر ڈوگر کو سیاسی اور کورکمیٹی کی مشاورت کے بغیر نام نہیں دینے چاہیے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف سے رابطہ کرکے میٹنگ کے لیے ان کے نام مانگے تھے ۔
پنجاب پولیس کیلئے 47 ارب روپے کا بجٹ جاری
جس پر تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر ، زرتاج گل ، عامر ڈوگر ، علی محمد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، حامد رضا اور دیگر کے نام بھجوا ئے تھے۔ اس سے قبل پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔
عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے اور 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
لاہور ڈیفنس؛ منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
اس حوالے سے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزرا نے متعلقہ افراد سے رابطے اور ملاقات کا یقین دلایا۔
یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا ،عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی، اجلاس دن 11 بجے ہوگا۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسرائیل کے غزہ پٹی پرفضائی حملے، 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی
واضح رہے کہ پیرکو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں رات گئے فیصلہ تبدیل کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس عمران خان سے ملاقات اجلاس میں شرکت قومی اسمبلی تحریک انصاف بانی پی ٹی عامر ڈوگر پی ٹی ا ئی ملاقات کی پی ٹی آئی کمیٹی کے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ، قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول آگیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025ء دس جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ پر بحث کا آغاز 13 جون سے ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق بجٹ پیش ہونے کے اگلے 2 دن یعنی 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
پیداواری شعبے کی گروتھ 1.34فیصد رہی جبکہ ہدف 4.4 فیصد تھا، صنعتی شعبے کی گروتھ4.4 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.77 فیصد رہی۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق سالانہ بجٹ پر بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔
سردار ایاز صادق کے مطابق وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اعلامیے کے مطابق 26 جون کو فنانس بل کی ایوان سے منظوری ہوگئی جبکہ 27 جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔