’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی ایک صحت مند بچہ دے، آمین‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔
مریم نفیس ایک معروف پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ’نیم‘، ’منافق‘، ’کم ظرف‘، ’محبت چھوڑ دی میں نے‘، ’عشق جلیبی‘ اور ’دیار دل‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہرت پائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امان احمد پاکستانی اداکارہ مریم نفیسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس مریم نفیس نے
پڑھیں:
‘لاسی’ اور ‘لاسٹ اِن اسپیس’ جیسی یادگار فلموں کی مشہور اداکارہ لاک ہارٹ انتقال کرگئیں
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جون لاک ہارٹ، جو ٹی وی سیریز لاسٹ اِن اسپیس اور لاسّی میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، جون لاک ہارٹ کا انتقال جمعرات کی شب طبعی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ ان کی بیٹی جون الزبتھ اور نواسی کرسٹیانا آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔ خاندانی ترجمان لائل گریگری نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک بہت خوش تھیں اور روزانہ نیویارک ٹائمز اور ایل اے ٹائمز پڑھتی تھیں، کیوں کہ وہ دنیا کے حالات سے باخبر رہنا ضروری سمجھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
جون لاک ہارٹ 1925 میں نیویارک میں اداکار جوڑے جین اور کیتھلین لاک ہارٹ کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں اسٹیج پر قدم رکھا اور 1938 کی فلم اے کرسماس کیرول میں بطورِ چائلڈ ایکٹر پہلی بار اسکرین پر آئیں۔
انہوں نے براڈوے پر بھی شاندار کارکردگی دکھائی، خصوصاً 1947 کے ڈرامے فار لوو اور منی میں اپنے کردار پر 1948 میں خصوصی ٹونی ایوارڈ حاصل کیا۔
ٹی وی کیریئر کا آغاز 1949 میں ہوا اور وہ کئی مشہور سیریز جیسے ہال مارک ہال آف فیم، واگن ٹرین، گنزموک، پٹی کوٹ جنکشن، جنرل ہاسپٹل، بیورلی ہلز 90210، روزین اور گریز انیٹومی میں نظر آئیں۔
1958 میں انہوں نے مشہور سیریز لاسّی میں مرکزی کردار ادا کیا، جس نے انہیں گھریلو ناظرین میں بے حد مقبول بنایا۔ 1965 سے 1968 تک وہ سائنس فکشن شو لاسٹ اِن اسپیس میں ایک خلائی خاندان کی سربراہ کے طور پر سامنے آئیں۔ 2021 میں نیٹ فلکس کے ری بوٹ ورژن میں انہوں نے بطور آواز ایک مختصر کردار بھی نبھایا۔
این پی آر سے 2004 کے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ لوگ کہتے تھے کہ اس شو نے انہیں سائنسدان بننے کی ترغیب دی۔ میں نے 6 سال لاسّی میں کام کیا، مگر کسی نے کبھی نہیں کہا کہ اس نے مجھے کسان بننے پر آمادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی دماغی حالت بگڑ رہی ہے، بیوی ایما ہیمنگ کا انکشاف
جون لاک ہارٹ کو 2 ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور ہالی ووڈ واک آف فیم پر انہیں 2 اسٹارز سے نوازا گیا۔
ان کے خاندان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ پھول بھیجنے کے بجائے ایکٹرز فنڈ، پروپبلکا اور انٹرنیشنل ہیرنگ ڈاگ انک کو عطیات دیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ جون لاکہارٹ ہالی ووڈ