معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنی ازدواجی زندگی کا ایک دلچسپ راز فاش کر دیا۔

مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر امان احمد نے جھگڑے نمٹانے کے لیے ایک انوکھا اصول بنا رکھا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کبھی جھگڑا ہو جائے تو اُس رات الگ کمروں میں سوئیں گے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جیسے ہی جھگڑا ہوتا ہے تو ہم دونوں میں سے ایک گھر سے چلاجاتا ہے اور رات گئے واپس آتا ہے۔

مریم نفیس کے بقول ہم صبح تک ایک دوسرے کی شکل نہیں دیتے تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اگلی صبح ناشتہ پر بات چیت سے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس عادت سے نہ صرف ان کے درمیان غلط فہمیاں کم ہوئیں بلکہ رشتہ بھی مزید مضبوط اور پُرسکون ہوا۔

یاد رہے کہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش ہوئی۔

مریم نفیس سے قبل امان احمد کی شادی اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی سے ہوئی تھی لیکن وہ چل نہ سکی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نفیس

پڑھیں:

دوسری شادی؛ اداکارہ آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کیلیے اپنی سبق آموز کہانی بتادی

معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کے لیے مثال بننے کے لیے اپنی زندگی کے تلخ تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔

آمنہ شیخ نے حالیہ ایک انٹرویو میں پہلی بار ان باتوں کا تذکرہ کیا ہے جس پر گفتگو کرنے سے اکثر کترا جا تی تھیں۔

انھوں نے فخریہ انداز میں بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی ہے اور یہ فیصلہ ان کے لیے زندگی بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوا۔

اداکارہ آمنہ شیخ نے کھل کر اعتراف کیا کہ پہلی شادی اپنی مرضی سے کی تھی، البتہ میں اُس وقت والدین کی رائے شامل کر لیتی تو شاید زندگی کا سفر کچھ اور ہوتا۔

ان کے بقول محبت میں فیصلہ کرنا آسان لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ والدین کی بصیرت اور تجربہ زندگی کے بڑے فیصلوں میں سب سے بڑی رہنمائی ہوتی ہے۔

محب  مرزا سے طلاق کے بعد کا وقت یاد کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ شیخ نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد کا وقت ان کے لیے نہایت مشکل تھا۔ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور مجھے اپنی چھوٹی بیٹی کی پرورش بھی تن تنہا کرنا تھی۔

آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ میں اُس کڑے وقت میں کچھ وقت کے لیے اداکاری چھوڑ کر تمام وقت اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔

آمنہ شیخ نے رب کائنات کا شکر بجالاتے ہوئے بتایا کہ اللہ اور خاندان کی سپورٹ سے میں آہستہ آہستہ زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پھر میں نے دوسری شادی والدین کے مشورے سے کی جس نے مجھے نہ صرف محبت بلکہ سکون، عزت اور زندگی میں توازن بھی دیا۔

آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے لیے دل میں جذبات پیدا ہوں تو فوراً فیصلہ نہ کریں۔ پہلے اس کی شخصیت کو سمجھیں، وقت دیں اور والدین کو اعتماد میں لیں۔

انھوں نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ محبت صرف دل سے نہیں بلکہ عقل اور تجربے سے بھی کی جاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دوسری شادی؛ اداکارہ آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کیلیے اپنی سبق آموز کہانی بتادی
  • زیادتی کی شکار لڑکی کا کردار نبھانے نے ذہنی صحت کو جھنجھوڑ کر رکھدیا؛ صبا قمر
  • پی ایس ڈی پی کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو غلط ہے، شازیہ مری
  • وزیراعظم سے قطری وزیر تجارت کی ملاقات، دونوں ممالک میں اقتصادی تعلقات پر اہم گفتگو
  • آخر یہ چاہتی کیا ہیں؟ حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم
  • نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی مؤثر ہوجائے گی، سپریم کورٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی : رانا ثنا
  • چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا سرکاری دورہ
  • سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سربراہ پاک فضائیہ کادورہ ومانیہ ‘ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال