اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے، بچاؤ کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘
مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔
مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسموگ سینیئر وزیر پنجاب ماحولیات مریم اورنگزیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسموگ ماحولیات مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب
پڑھیں:
وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتاسلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب
کوٹلی ستیاں(نوائے وقت رپورٹ)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے سوا عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا،گالم گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا، آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی۔