قومی اتفاق رائے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلانے کا مشورہ دوں گا: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے ہمدردی ہوتی تو پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت کرتی۔ اگر یہ قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو بانی کو پیرول پر بلانے کا مشورہ دوں گا۔ مولانا فضل الرحمن نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں مثبت بات کی۔ چیف جسٹس کو کیس تبدیل کرنے کا پورا اختیار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔