نائجر میں مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جبکہ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگائی، مسجد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے ملک نائجر میں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نائجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے وقت لوگ بڑی تعداد میں مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے نائجر کے دیہی علاقے کوکورو میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جبکہ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ نائجر کی حکومت نے مسجد پر دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دہشتگرد حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے میں
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان، وانا بازار میں بم دھماکا، متعدد افراد زخمی
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا ک جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ۔دھماکہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ریکسیو انتظامیہ نے کہا کہ ملبے سے ابھی تک 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔