اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مری روڈ پر واقع مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ اندراج مقدمہ کی درخواست امیر جمعیت علمائے اسلام ،اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دائر کی گئی

درخواست میں کہا گیا کہ مسجد کی شہادت کے دوران قران پاک کی بے حرمتی کی گئی اور اس کے اوراق کو مختلف مقامات پر بکھیر دیا گیا جو شعائر اسلام کی صریح توہین ہے ، اس واقعے پر علما میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، لہذا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ، ڈی سی اسلام آباد ، آئی جی پولیس اور دیگر انتظامی افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی، 4اضلاع آفت زدہ قرار، 146سے زائد جاں بحق، صرف بونیر میں 75اموات کی تصدیق امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید کے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ چیف جسٹس کی پنشن و مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد منظور، اکابرین کو خراج عقیدت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اندراج مقدمہ کی درخواست چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں

پڑھیں:

آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے رابطہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251002-08-28
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بدھ کے روز آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کیا، آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطے میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال خراب ہے۔ پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت تشویش ہے، آزاد کشمیر کی صورت حال کشیدہ ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے بات چیت میں انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ چند روز قبل حکومتی کمیٹی نے آزاد کشمیر جا کر مذاکرات بھی کئے تھے مگر حکومتی کمیٹی کے ارکان مسئلے کو حل کر سکے اور نہ لوگوں کو مطمئن۔ انہوں نے کہا کہ اس کشیدہ صورت حال میں وزارت داخلہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم پاکستان جو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کو آزاد کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ انصاف کی بنیاد پر معاملہ حل کیا جائے۔ لیاقت بلوچ کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر جمعرات کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے کیا کردار ادا کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہی حاصل کی گئی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد
  • آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی پمزاسپتال پہنچ گئے، آزادکشمیرمیں زخمی ہونےوالےپولیس اہلکاروں کی عیادت
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
  • پریس کلب میں ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس، وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
  • حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی
  • آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے رابطہ