ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام افطار کا اہتمام، لیاقت بلوچ کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پھولوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام مسالک کے اہل علم و دانش شریک ہیں، یہ خوبصورت گلدستہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا خوبصورت عکاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام جامع العلوم ملتان میں کیا گیا، افطار ڈنر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم یزدانی گیلانی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، سلیم عباس صدیقی، سید سہیل عابدی، بشارت عباس قریشی، محمد رفیق قریشی، مظہر جاوید سیال اور دیگر نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پھولوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام مسالک کے اہل علم و دانش شریک ہیں، یہ خوبصورت گلدستہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا خوبصورت عکاس ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
فائل فوٹوسندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔