Express News:
2025-08-06@05:38:09 GMT

ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

شام نے ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دیکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پرنس عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں شام کے عمر السومہ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی بعدازاں دوسرے ہاف میں احمد فقا نے گول اسکور کرکے فتح یقینی بنادی۔

اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر قیادت پاکستان فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے گروپ ای میچ میں شام کے ہاتھوں پہلی شکست کھائی۔

مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا

گروپ ای کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ شام ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے، اسی طرح میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

شام کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف ہوگا جبکہ پاکستان کو 11 جون کو میانمار کے مدمقابل آئے گا۔

مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف

دونوں ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار 2006 کے ایشین گیمز میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہام شام نے 0-2 سے فتح حاصل کی تھی۔

کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوال اٹھ رہے ہیں جبکہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے ایشین کپ میں آگے جانے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشین کپ

پڑھیں:

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے فتح دلائی اور 3 میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا

ہولڈر نہ صرف 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے بلکہ انہوں نے اسی میچ میں 4 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو اس سے قبل ڈوین براوو کے پاس تھا (78 وکٹیں)۔ ہولڈر کی اب مجموعی ٹی ٹوئنٹی وکٹیں 81 ہو گئی ہیں۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 40 رنز (4 چھکے، ایک چوکا) اور کپتان سلمان آغا نے 38 رنز (ایک چھکا، 3 چوکے) بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ایک موقع پر وہ ساتویں مسلسل شکست کے دہانے پر تھا، خاص طور پر جب 96 پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔

گڈاکیش موتی 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے لیکن 17ویں اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

محمد حارث نے کیسی کارٹی کو صفر پر کیچ کیا، جس کے بعد ہولڈر نے 18ویں اوور کے اختتام پر ایک چھکا جڑا، تب بھی ویسٹ انڈیز کو 24 رنز درکار تھے۔

روماریو شیپرڈ نے 19ویں اوور میں حسن علی کو ایک چھکا اور ایک چوکا مارا، جس سے ہدف مزید قریب آ گیا۔ آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہولڈر کو ایک رن دیا، پھر شیپرڈ کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو واپس میچ میں لا کھڑا کیا۔

شمار جوزف نے بھی ایک رن لیا اور پھر شاہین کی ایک وائیڈ گیند نے ویسٹ انڈیز کو آخری گیند پر صرف 3 رنز کے فاصلے پر لا کھڑا کیا۔

ہولڈر نے فیصلہ کن لمحے میں چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ پیر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا، جو فیصلہ کرے گا کہ ٹرافی کس کے حصے میں آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل راؤنڈر جیسن ہولڈر پاکستان کرکٹ ویسٹ انڈیز

متعلقہ مضامین

  • یہودی فو ج کے ہاتھوں یومیہ 28 مسلم بچے قتل
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی
  • تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
  • پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے دی
  • لیجنڈز لیگ میں پاکستان کی شکست پر سریش رائنا زہر اگلنے لگا
  • ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی
  • مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب
  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر