سپر اسٹار فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کا ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا ’کچھ نہ کہو‘ ریڈیو پر چلتا ہوا دکھایا گیا۔ فواد اس گانے کو گنگناتے ہیں، اور وانی فواد کی آواز کے سحر میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)
یہ فلم لندن میں بنائی گئی ایک خوبصورت لو اسٹوری ہے، جس کی ہدایتکاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے جبکہ پروڈیوسرز ویوک بی اگروال، اوانٹیکا ہری، اور راکیش سپی ہیں۔
فلم میں فواد اور وانی کے ساتھ لیزا ہیڈن، رِدھی ڈوگرا، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی، اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور وانی
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔